12 جون 2013 - 19:30
ترکی؛ مستقبل میں سیاست سے اردوغان حذف

شام کی قومی آشتی کے وزیر علی حیدر نے کہا ہے کہ ترکی کی مستقبل کی سیاست میں اس ملک کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان کا کوئي کردار نہیں ہوگا۔

ابنا: ایسنا کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر برائے قومی آشتی علی حیدر نے ترکی کی حالیہ بدامنی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے آئندہ کی سیاسی صورتحال میں  رجب طیب اردوغان کا کوئي کردار نہیں ہوگا۔ ان کا سیاسی مستقبل ختم ہوچکا ہے ۔وہ مظاہرین کے قانونی مطالبات سننے کے لۓ بھی آمادہ نہیں ہیں۔ علی حیدر نے مزید کہا کہ شام کے عوام کی کامیابیاں شام کی سرزمین تک محدود نہیں رہیں گی بلکہ ان کا دائرہ پورے خطے تک پھیل جائے گا۔ علی حیدر نے شام کے بحران کے حل سے متعلق بلائی جانے والی جنیوا دو کانفرنس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو کانفرنس کے لۓ ایک ٹیم تشکیل دینے کا کوئي حق حاصل نہیں ہے ۔ اور یورپ بھی اس کانفرنس سے اپنے مفادات حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔واضح  رہے کہ امریکی اور روسی حکام اس سے قبل جنیوا ایک معاہدے میں طے شدہ اصولوں کے مطابق جنیوا دو کانفرنس کے انعقاد کے سلسلے میں آپس میں اتفاق رائے تک پہنچ چکے ہیں۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲